جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ایگرز سمر کیمپ

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے فورم ایگرز کے زیراہتمام سمر کیمپس یوسی قبرستان چوک جہلم اور یوسی کوٹلہ فقیر میں منعقد ہوئے، 7 روزہ سمر کیمپس میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت، ایگرز کوارڈینیٹر ثانیہ، ناظمہ نشر و اشاعت اور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر تحریم رفعت اور ناظمہ دعوت راحیلہ زین نے خصوصی شرکت کی۔

کیمپ کا آغاز بچوں کی تلاوت، درود شریف اور نعت سے کیا گیا۔ محترمہ صفیہ رفعت نے 7 روزہ کیمپ میں پڑھائے جانے والے نصاب میں سے بچوں سے سوالات کئے، جن کے جوابات بچوں نے خود اعتمادی سے دیئے۔ اس موقع پر بچوں نے نظمیں سنائیں، ملی نغموں پر پرفارم کیا اور تقریری مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔

کیمپ میں صدر ویمن لیگ نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو انعامات دئیے، اس موقع پر یو سی قبرستان چوک اور یوسی کوٹلہ فقیر میں کامیاب سمر کیمپ کروانے پر کیمپ کی ٹیچرز حلیمہ سعدیہ، عالیہ نوید، خدیجہ، سدرہ، منزہ، سحرین، عریج اور ثمرہ کو مبارکباد پیش کی گئی اور انکی اس عظیم کاوش کو بھی سراہا گیا۔

کیمپ کے آخری روز بچوں کی ماؤں اور بڑی بہنوں نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 7 روز کے کم عرصے میں بچوں کی بہت اچھی تربیت کی گئی، انہوں نے سمر کیمپ کے انعقاد پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں ایگرز کوآرڈینیٹر ثانیہ نے بچوں کو سرٹیفکیٹ دیئے۔

تبصرہ