منہاج ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر مریضوں میں کھانے کی تقسیم

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، ناظمہ فرحت دلبر قادری، فریدہ اکبر، حرا دلبر، ثناء اشتیاق، رانا کرامت علی، الطاف حسین و دیگرنے الائیڈ ہسپتال میں مریضوں میں کھانا تقسیم کیا۔ رانا رب نواز انجم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ظالم اور قاتل نظام کی قربانی ناگزیر ہے۔

سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے حوالے سے امت مسلمہ میں پائے جانیوالے جوش و خروش کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ایثار اور قربانی کا یہ اسلامی جذبہ زندگی کے ہر شعبہ میں نظر آنا شروع ہو جائے تو کوئی بھی ظالم اقتدار کے نشے میں عام شہریوں کے آئینی اور بنیادی انسانی حقوق سلب کرنے کی جرآت نہ کر سکے۔

انہوں نے فیصل آبادمیں اجتماعی قربانی اور مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچانے کے حوالے سے مثالی انتظامات پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم رانا غضنفر علی، خالد محمود رندھاوا، غلام محمد قادری، طارق محمود انجم، طلحہ طارق، محمد سردار و دیگر کارکنان کو مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہاکہ بھوکوں کو کھانا کھلانا اور مستحقین کی مدد کرنا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو بے حد پسند اور ایک مقبول عمل ہے۔ مستحقین کی مدد اور خدمت میں جو قلبی سکون ہے وہ کسی اور عمل میں نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ایک اہم فریضے کی ادائیگی کے حوالے سے اپنی خاص توفیق بخشی۔

تبصرہ