جہلم: Eagers کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی تقریب

مؤرخہ 6 ستمبر 2018 کو منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم Eagers کے زیراہتمام 1965 کی جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یو سی قبرستان چوک میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں جہلم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ بچوں نے شہداء کے متعلق معلومات پر مبنی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقاریر کیں۔ ملی نغمے گائے اور ان پر پرفارم کیا۔ 1965 کی جنگ کی معلومات پر مبنی کوئز competition بھی کروایا گیا۔ قبرستان چوک کی ایگزر ٹیم اس کی فاتح قرار پائی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ٹیم نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ صدر ویمن لیگ تحصیل جہلم صفیہ رفعت نے ثانیہ ناصر Eagers coordinator اور ان کی ٹیم کو اس پروقار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اور ان کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

تبصرہ