جہلم: کوٹلہ فقیر سعیلہ میں 10 مقامات پر محافل ’’ذکر اہل بیت‘‘

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام جہلم میں عشرہ محرم الحرام کے دوران یوسی کوٹلہ فقیر سعیلہ جہلم کے 10 مختلف مقامات پر ’’محافل ذکر اہل بیت‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگراموں میں تلاوت کے بعد منہاج نعت کونسل جہلم نعت خوانی اور اہل بیت و اطہار کی بارگاہ میں منقبت پڑھنے کے فرائض انجام دیتی رہی۔

محافل میں ناظمہ تربیت تحصیل جہلم محترمہ سمعیہ ظفر نے شان اہل بیت، حُب اہل بیت، پیغام کربلا اور مختلف موضوعات پر خطابات کئے۔ ان پروگراموں میں کوٹلہ فقیر ایگرز ٹیم نے بھی شرکت کی جبکہ علاقہ کی خواتین نے محافل میں بھرپور شرکت کی۔

تبصرہ