جہلم: معلمین و معلمات برائے عرفان القران کورس کا اجلاس و تربیتی نشست

تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے مرکزی کوارڈینیٹر کورسز علامہ محمود مسعود قادری کی جہلم میں معلمین و معلمات برائے عرفان القران کورس کے ساتھ میٹنگ اور تربیتی نشست ہوئی۔ اس موقع پر صدر ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت اور ناظم تحریک منہاج القران جہلم فاروق الحسن نے دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور جہلم میں شروع ہونے والے عرفان القران اکیڈمیز اور کورسز سے محمود مسعود قادری کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں سلیم احمد چودھری (نائب ناظم اعلی نظامت تربیت) بھی موجود تھے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے عرفان القران کورس کی اہمیت اور معلمین و معلمات کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ