جہلم: کوٹلہ فقیر میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب

جہلم کوٹلہ فقیر میں شروع ہونے والے 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نظامت تربیت سے علامہ محمود مسعود قادری (کوارڈینیٹر کورسز) نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کو عرفان القران کورس کی بریفنگ دی گئی۔

پروگرام میں تلاوت کے بعد منہاج نعت کونسل جہلم نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ 40 روزہ کورس میں محترمہ صفیہ رفعت اور محترمہ اُم زہرہ معلمات کے فرائض ادا کریں گی۔

تبصرہ