منہاج القران ویمن لیگ اور EAGERS جہلم کا اجلاس

منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم اور ایگرز جہلم کی میٹنگ تحریک منہاج القران جہلم کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوئی۔ جس میں ویمن لیگ اور ایگرز کی تحصیلی و یونین کونسلز کی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں میلاد مہم کا ایجنڈا شامل تھا، جس میں سب کی مشاورت سے طے پایا کہ

1۔ منہاج ویمن لیگ کا تحصیلی میلاد 23 دسمبر اور EAGERS JHELUM کا تحصیلی میلاد 30 دسمبر کو ہو گا۔ ان شاءاللہ

2۔ 30 صفر کی شام جہلم کی مختلف یونین کونسلز میں بچے جلوس کی صورت میں بڑوں کی نگرانی میں گلیوں میں نکلیں گے اور درود پاک ، نعتوں اور نعروں کی صورت میں ربیع الاول شریف کا استقبال کریں گے اور خواتین گھروں میں محافل کا انعقاد کریں گی۔

3۔ جہلم کی 8 یونین کونسلز میں ویمن لیگ کے زیراہتمام محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا اور 5 یونین کونسلز میں ایگرز کے زیراہتمام بچوں کے لئے محافل میلاد کا انعقاد ہو گا۔

4۔ لاہور میں 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب منعقد ہونے والی 35 ویں عالمی میلاد میں شرکت کے لئے ٹارگٹس تقسیم کئے گئے۔

5۔ اس ربیع الاول منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں 1 کروڑ درود پاک پیش کرے گی۔

تبصرہ