منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام جہلم کی دو یونین کونسلز کوٹلہ فقیر اور کالا گوجراں میں استقبال ربیع الاول کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
یوسی کالا گوجراں میں محفل میلاد
یوسی کالا گوجراں میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم بسلسلہ استقبال ربیع الاول میں تلاوت کے بعد حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے۔ آخر میں ماہ ربیع الاول کے آغاز کی خوشی میں کیک کاٹے گئے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
کوٹلہ فقیر میں محترمہ شازیہ عباس کے گھر محفل میلاد
منہاج القران ویمن لیگ کوٹلہ فقیر جہلم کی ایکٹیو ورکر محترمہ شازیہ عباس کے گھر استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد کی گئی، جس میں صدر ویمن لیگ نے خصوصی شرکت کی۔ تلاوت کے بعد بچوں نے درود شریف اور نعتیں پڑھ کر اپنے محبوب نبی مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کا اظہار کیا۔ آخر میں صدر ویمن لیگ نے سب سے ذیادہ درود پاک پڑھنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
تبصرہ