جہلم : منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام سعیلہ، ارسل ٹاؤن اور کوٹھہ گورسیاں میں محافل میلاد

منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام جہلم کے مختلف علاقہ جات سعیلہ، ارسل ٹاؤن اور کوٹھہ گورسیاں میں جاری عرفان القران کورسز اور اکیڈمیز میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں خواتین کی خصوصی محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ ان محافل میں تلاوت کے بعد درود شریف، قصیدہ بردہ شریف اور نعتوں کے نذرانے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کئے گئے۔ آخر میں میلاد کی خوشی میں تمام شرکاء کورس میں مٹھائی اور چاکلیٹس تقسیم کی گئیں۔

تبصرہ