جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے 40 روزہ عرفان القرآن کورس کا افتتاح

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم سٹی کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 15 اکتوبر 2018ء کو ہوا، جس میں صدر صفیہ رفعت، ناظمہ دعوت مسز زین العابدین، ایگرز کوآرڈینیٹر ثانیہ ناصر سمیت علاقہ بھر سے خواتین نے بھر پور شرکت کی۔

تقریب میں عنبرین عمران، شہزانہ عنصر اور عالیہ نوید نے نعتوں کے نذرانے پیش کیے۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت نے عرفان القرآن کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا اور خواتین کو کورس میں شامل ہونے کی بھرپور دعوت دی۔ آخر میں سلام اور دعا کیساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرہ