منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام ضیافت میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے طرف سے ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ سینئر رفقاء کے ساتھ مختلف یونین کونسل کے ذمہ داران اور قرآن سکالرز اور ایگرز ٹیم نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت شہزانہ عنصر نے حاصل کی جبکہ غوثیہ نعت کونسل، ایگرز نعت کونسل، امر زہرہ، پاکیزہ اشرف نے نعت خوانی کی۔ اس موقع پر شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بھی سنایا گیا۔ محفل کا اختتام دعا سے ہوا، جس کے بعد ضیافت میلاد دی گئی۔ محفل میں صدر ویمن لیگ نے ماہ میلاد کی خوشی میں ورکرز کو عید کارڈز اور پھول بھی دیئے۔

تبصرہ