منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس مکہ میرج ہال چکوال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خواتیں کی بہت بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، منہاج نعت کونسل کی رکن محترمہ سدرہ ظہوری نے دف پر آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں کلام پیش کیا۔

مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محتر مہ باجی فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا علیہ السلام کی ذات اقدس سے محبت کرنے ایمان کی علامت ہے اور جس کا آقا علیہ السلام سے محبت کا عنصر جتنا گہرا ہوگا اسے اس در سے خیرات بھی اتنی ہی گہری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ذات امت مسلمہ کے لئے ایک نایاب تحفہ ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی 8 جلدوں پر مشتمل کتاب تحریر کی ہے۔ وہ عام آدمی کے لئے ایک نایاب تحفہ ہے کے۔

پروگرام کے لیے ہال میں انتطامات منہاج القرآن ویمن لیگ جبکہ پنڈال سے باہر انتظامات ایم ایس ایم کی ٹیم نے کیے۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد کی شرکت کی وجہ سے پنڈال میں جگہ کم پڑنے پر انتظامیہ کو مزید انتظامات کرنے پڑے۔ آخر میں عظمی عروج ملک، رافعہ عروج ملک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی اراکین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ