جہلم: ایگرز کے زیراہتمام جہلم میں پہلی بار بچوں کےلئے کڈز میلادالنبی ﷺ کا انعقاد

منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام جہلم میں پہلی دفعہ بچوں کےلئے کڈز میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جہلم بھر سے بچوں نے بھرپور شرکت کی اور آقا کریم ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ حلیمہ سعدیہ نے اپنی تحصیلی ٹیم کے ساتھ بطور مہمان خصوصی محفل میلادالنبی ﷺ میں شرکت کی۔

سحرین صابر اور مومنہ ناصر نے محفل میں کمپئرنگ کی۔ محفل کا آغاز سورۃ اخلاص کی تلاوت و ترجمہ سے ہوا جس کی سعادت جویریہ اور حریم نے حاصل کی جبکہ نفیسہ اور حفصہ نے حمد پڑھی۔ حفصہ نوید، طیبہ، مریم، بختاور، نعت گروپ (کالا گجراں) اور ایگرز نعت کونسل جہلم نے بھی آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

طیبہ، حمنہ اور مومنہ ناصر نے مختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔ کڈز میلادالنبی ﷺ میں شریک بچے حضور ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے کارڈز بنا کر لائے، بہترین کارڈ بنانے والے کو انعام بھی دیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بچوں کی تربیت کے حوالے سے لکھی گئی تصانیف اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بچوں کے لئے لکھی گئی سبق آموز کتابوں کا سٹال بھی لگایا گیا۔

محترمہ ام زہرہ نے محفل میں شریک بچوں سے حضور ﷺ کی ذات مبارکہ کے حوالے سے مختلف سوالات کئے، درست جواب دینے والے بچوں میں انعامات دیئے گئے۔ ایگرز کوارڈینیٹر جہلم ثانیہ ناصر نے استقبالیہ دیا۔ ناظمہ ویمن لیگ محترمہ حلیمہ سعدیہ نے اظہار خیال کیا۔ محترمہ شمائلہ کی دعا سے محفل کا اختتام ہوا۔

تبصرہ