منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کا ماہانہ اجلاس

تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے ضلعی دفتر میں منہاج ویمن لیگ تحصیل جہلم کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدرارت صدر ویمن لیگ تحصیل جہلم محترمہ صفیہ رفعت نے کی۔ اجلاس میں ان امور پر گفتگو کی گئی۔

ایجنڈا

1- پچھلے دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ لی گئی۔

2 - صدر ویمن لیگ نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تعارف دیا اور مرکز سے ملنے والی ہدایات سے آگاہ کیا۔

3 -2 فروری کو جہلم میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے انتظامات اور اہداف دئیے گئے۔

میٹنگ کے بعد دختران اسلام ماہ جنوری 2019 جہلم نمبر شائع ہونے کی خوشی میں سینئر قائدین کے ساتھ منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی تحصیلی ٹیم اور یونین کونسلز کی عہدیداران نے کیک کاٹا۔ صدر ویمن لیگ محترمہ صفیہ رفعت نے سب کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

رپورٹ: تحریم رفعت

تبصرہ