جہلم: یوسی مونن (کوٹھہ پرانا) میں قائد ڈے تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یوسی مونن (کوٹھہ پرانا) میں محترمہ ریحانہ ذوالفقار کے گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 68 سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر ویمن لیگ محترمہ صفیہ رفعت اور ایگرز کوارڈینیٹر ثانیہ ناصر نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد محترمہ صفیہ رفعت نے سنگت اور رفاقت کے موضوع پر گفتگو کی۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کی دعا کی گئی۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ