ڈاکٹر غزالہ حسن کی قرآن سکالز اور ناظمات عرفان الھدایہ سے ملاقات

منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے 5 اپریل 2019 کو مرکزی سیکرٹریٹ پر عرفان الھدایہ ٹیم، ملک کے مختلف علاقوں سے تشریف لائی ناظمات عرفان الھدایہ اور قرآن سکالرز کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈاکٹر غزالہ حسن کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن دین مبین کے احیاء اور تجدید کی تحریک ہے۔ اس تحریک کی بنیاد روز اول سے قرآن اور قرآنی تعلیمات پر رکھی گئی۔ قرآن مجید کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کے لئے تحریک اور بانی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں کا ایک زمانہ معترف ہے۔ تحریک منہاج القرآن کی عملی جدوجہد کا آغاز شیخ الاسلام کے دروس قرآن سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم معاشرے میں قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے ہی اپنی تمام توانائیاں صرف کر دیں۔ کیونکہ یہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔

تبصرہ