چکوال: رافعہ عروج ملک کا درس عرفان القرآن

منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام رمضان المبارک میں 3 روزہ درس عرفان القرآن مکہ میرج ہال میں منعقد ہوا، جس میں رافعہ عروج ملک نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی، دروس عرفان القرآن کی اختتامی تقریب میں شہر بھر کے علاوہ مضافات سے بھی خواتین نے شرکت کی۔

منہاج ویمن لیگ کی اسکالر رافعہ عروج ملک نے سورہ عصر کی موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے شک انسان خسارے میں ہے مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور صالح عمل کرتے رہے اور صبر اور حق بات کی تلقین کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے حوالے سے یہ سورت یہ بات اخذ کرتی ہے کہ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی بات نہ مانی وہ خسارے میں رہا اور ابو جہل اور ابولہب کے نقشے قدم پر چلا اور جو ایمان لائے اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر تو ان کا شمار صالحین میں ہوا جو کہ ابوبکر عمر عثمان علی اور حسن وحسین کے نقش قدم پر چلے اور حق بات کی تلقین کی اور مصیبتوں پر صبر کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ماہ رمضان میں اصلاح احوال کے لئے ہر فورمز کے زیراہتمام پروگرام کرتی ہے اس سلسلہ میں بچوں کی تربیت کے حوالے سے گذشتہ ہفتے بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایگر ز کا پروگرام خان میرج ہال میں منعقد کیا گیا جس میں 12 سال تک کے بچوں او ر بچیوں نے شرکت کی اور اس کے علاوہ ماہ مقدس رمضان شریف میں تحریک منھاج القرآن غریب اور لاچار لوگوں میں 3 تین ہزار کی مالی امداد کررہی ہے یہ پروگرامز ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایات پر پورے پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔

چکوال میں خواتین کے دروس منعقد کرنے میں حاجی عبدالغفور شیخ، حاجی محمد صابر، حاجی جہانگیر حسین، حاجی عبد الغنی، اعجاز اگرال اور ان کی بیٹی، ملک نذر حسین اور ان کی فیملی، ابوفہیم البرکات اور ان کی فیملی، وقار یونس، ارسلان ملک، ایم ایس ایم اور ایم ایس ایم سسٹرز نے فعال کردار ادا کیا۔

تبصرہ