منہاج ویمن لیگ جہلم کی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ تحریک منہاج القران جہلم کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ یونین کونسلز کی کارکنان اور ویمن لیگ تحصیل PD Khan کی تحصیلی ٹیم نے ورکشاپ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا۔

1- صدر ویمن لیگ محترمہ صفیہ رفعت نے گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف بتائے، دسمبر 2019 تک ورکنگ پلان کے تناظر میں کام کی تقسیم کی۔ کارکنان نے محترمہ صفیہ رفعت کو فیلڈ میں کام کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مسائل کے حل کیلئے ہدایات دیں۔

2- ناظمہ ویمن لیگ محترمہ حلیمہ سعدیہ نے یونین کونسلز کی تنظیم سازی اور کام کو مزید منظم بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

3- ناظمہ دعوت و تربیت مسز زین العابدین نے مرکز کی جانب سے ملنے والی ہدایات کے مطابق حلقات درود کو رجسٹرڈ کروانے، تحصیلی اور یوسی لیول پر شب بیداریوں کے انعقاد اور رمضان پلان کو ڈسکس کیا۔

4- Woice Coordinator محترمہ عالیہ نوید نے رمضان میں Food Packages

کی تقسیم اور ہنر گھر کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔

5-Eagers Coordinator محترمہ ثانیہ ناصر نے ایگرز سنڈے سکول اور رمضان پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

6 - MSM COORDINATOR محترمہ آمنہ نصیر نے ایم ایس ایم کے پراجیکٹس اور دانش کدہ کا تعارف پیش کیا۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ