منہاج ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام خواتین کے لیے ’’آؤ دین سیکھیں کورس‘‘

منہاج ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام خواتین کے لیے 5 روزہ ’’آؤ دین سیکھیں‘‘ کورس منعقد ہوا، کورس کی اختتامی نشست میں منہاج القرآن یونیورسٹی کی فاضلہ سجیلہ سنبل چودھری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام مصیبتوں سے نجات رجوع الی القرآن میں ہے۔ دور حاضر کا مسلمان قرآن سے دور ہوچکا ہے۔ تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ کو قرآنی تعلیمات کی طرف لارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امت کی اصلاح میں خواتین کا تربیت یافتہ ہونا اشد ضروری ہے۔ منہاج القرآن کی ضلعی صدر مسز ارشاد منظور نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی سطح پر منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کو قرآن کی طرف بلانے کی مہم کا آغاز کرچکی ہے ہم نے مسلم عورتوں اور بچیوں میں قرآن فہمی کا علم بلند کردیا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں قرآن کی حقیقی تعلیمات کا پرچار کررہے ہیں۔

آؤ دین سیکھیں پروگرام میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے میں مسز چودھری عبدالغفار سنبل مسز ملک اسلم حماد اور مسز فوجی ظہور حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں کامیاب خواتین میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

تبصرہ