جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان العقائد کورس کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیر اہتمام یوسی کوٹلہ فقیر کی مکی مسجد سعیلہ میں 15 روزہ عرفان العقائد کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کورس کا آغاز 5 جولائی کو ہوا، جس میں معلمہ کے فرائض محترمہ صفیہ رفعت (صدر ویمن لیگ جہلم) نے ادا کئے۔

کورس کا مقصد نوجوان نسل میں عقائد اسلام کی ترویج اور فروغ تھا۔ کورس میں خواتین شرکاء نے شرکت کی اور قرآن و حدیث کی روشنی میں توحید ، رسالت ، ختم نبوت اور دیگر بنیادی اسلامی عقائد کی تفہیم و تحفیظ کروائی گئی۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ