منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورسز

منہاج القران ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام جہلم کی 7 یونین کونسلز میں خواتین اور طالبات کے لئے قرآنی تعلیمات سے مستفید ہونے کے لئے 40 روزہ عرفان القران کورسز کا انعقاد کیا گیا۔ ان کورسز میں منہاج القران ویمن لیگ جہلم کی مختلف قرآن سکالرز ثمینہ کوثر، آمنہ نصیر، رافعہ طاہر، روبینہ کوثر، مصباح فیصل، عالیہ نوید، خدیجہ انور، حافظہ غلیشاء، حافظہ پاکیزہ، مسز زین اور حافظہ ام زہرہ نے تدریس کے فرائض سرانجام دیئے۔

ان کورسز میں مجموعی طور پر 180 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ کورسز میں تجوید و قرات بمعہ عملی مشق، لفظی و بامحاورہ ترجمہ، عربی گرامر، فقہی مسائل اور مسنون دعائیں سکھائیں گئیں۔ کورسز میں جمعہ کے روز حلقہ درود کا اہتمام کیا جاتا تھا اور اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ