منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ کے زیراہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ کے زیراہتمام سلیمانیہ اسلامک سینٹر نواب آباد میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں سیاسی وسماجی رہنما محترمہ مدیحہ کوکب مہمان خصوصی تھیں۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جو عظیمہ مقصود نے کی۔ حمد باری تعالیٰ سیدہ فاطمہ گروپ نے پیش کی۔ نعت مبارکہ و درود پاک کا نذرانہ سیدہ سکینہ گروپ نےپیش کیا۔ سیدہ زینب گروپ نے اہل بیت اطہار کی شان میں منقبت پیش کی اور سنیہ اور سارا نے کربلا کے حوالے سے تقاریر پیش کی۔

سیدہ عائشہ صدیقہ کلاس کی طالبہ ماہ نور نے سیدہ زینب کی بارگاہ میں منقبت پیش کی، پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بھی بذریعہ ویڈیو دکھایا گیا جس کے بعد محترمہ کوثر اسحاق نے بھی منقبت پیش کی۔

محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے پی کے کی سرپرست محترمہ روبینہ معین نے ’’سیدہ زینب کا کردار اور آج کی عورت کے کردار‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب کا تعارف بھی پیش کیا گیا جس کے بعد خصوصی مہمان سیاسی وسماجی رہنما محترمہ مدیحہ کوکب نے اظہار خیال کیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ کی صدر سمیرا شفیق نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے پروجیکٹس پے بریفنگ دی۔ پرنسپل سلیمانیہ اسلامک سینٹر اور ناظمہ مالیات محترمہ مدیحہ ساجد نے کلمات تشکر ادا کیے۔ آخر میں سلام پڑھا گیا اور دعا بھی کی گئی۔


Your Comments

منہاج القرآن
منہاج ویلفئیر
منہاج اوورسیز
پاکستان عوامی تحریک
اسلامک لائبریری
عرفان القرآان
خطابات
ماہنامہ منہاج القرآن
ماہنامہ دختران اسلام
کاپی رائٹ © 1994 - 2019 منہاج القرآن انٹرنیشنل. جملہ حقوق محفوظ ہیں.