منہاج القرآن ویمن لیگ اور WOICE تحصیل جہلم کے زیراہتمام مستحق خاندانوں کی امداد

منہاج القرآن ویمن تحصیل جہلم کے ذیلی فورم WOICE کے زیراہتمام گزشتہ چند مہینوں میں مستحق خاندانوں کے لیے 54,700 روپے کی ویلفیئر کی۔ مختلف مستحق خاندانوں کی بچیوں کی شادیوں کے لیے جہیز کا سامان اور نقدی دی گئی۔

1- مستحق بچی کے جہیز میں 7000 روپے مالیت کا پنکھا خرید کر دیا۔

2- مستحق بچی کے جہیز میں 10000 روپے مالیت کی پیٹی خرید کر دی۔

3- مستحق بچی کے جہیز میں 15000 روپے مالیت کا پنکھا اور واشنگ مشین خرید کر دی۔

4- مستحق عورت کے علاج کے لئے 5000 روپے کی مالی امداد کی۔

5- مستحق بچی کے جہیز میں 8700 روپے مالیت کی الماری خرید کر دی۔

6- مستحق بچی کی شادی کے کھانے میں 6000 روپے کی مالی امداد کی۔

7- مستحق عورت کے آنکھوں کے آپریشن کے لئے 3000 روپے کی مالی امداد کی۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ