منہاج القرآن ویمن لیگ یوسی کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ یوسی کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد 10 نومبر 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ علاقے کی 800 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں ثانیہ ناصر (ڈائریکٹر ایگرز جہلم ) نے کمپئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔ محفل نعت میں حافظہ ام زہرہ، محترمہ شاہین، ایگرز نعت کونسل اور منہاج سسٹرز نعت کونسل جہلم نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مسز زین العابدین (صدر ویمن لیگ جہلم) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 4 تصانیف کا تعارف پیش کیا۔ قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کا ٹکٹ دیا گیا۔

پروگرام میں قرعہ اندازی کے ذریعے شرکاء خواتین کو 10 عرفان القرآن دئیے گئے۔ اس موقع پر یوسی کوٹلہ فقیر کی خواتین کی طرف سے ایک کروڑ اٹھانوے لاکھ دو سو درود پاک محفل میلاد میں جمع کروایا گیا۔ سب سے زیادہ درود پاک پڑھنے والی خواتین کو تحائف بھی دئیے گئے۔

ایم ایس ایم سسٹرز جہلم نے میلاد مصطفی ﷺ کی خوشی میں اپنے ہاتھ سے عید کارڈ بنائے اور تحصیلی ٹیم اور مہمانوں کو دئیے۔ پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ٹیم اور منہاج سسٹرز نعت کونسل جہلم نے عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں کیک کاٹا۔

سلام کے وقت آقا کریم ﷺ کی ولادت کی خوشی میں آتش بازی کی گئی۔ محفل کا اختتام محترمہ عنبرین عمران (ناظمہ یوسی کوٹلہ فقیر) کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ