منہاج القرآن ویمن لیگ لاہورکے زیرِاہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس ہفتہ کو ہوگی

ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا

لاہور (5 دسمبر 2019ء) منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیرِاہتمام عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 7 دسمبر 2019ء بروز ہفتہ جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوگی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر نورین علوی نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور نے تنظیمی عہدیداران کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے خواتین کو گھر گھر جاکر شرکت کی دعوت دے رہی ہیں۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 2 ہزار سے زائد خواتین شرکت کرینگی۔ خواتین صوبائی وزراء، شعبہ تعلیم سے وابستہ خواتین کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع ہفتہ 7 دسمبر کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، جواد حامد،علامہ میر آصف اکبر، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل،علامہ محمد لطیف مدنی سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قراء و نعت خوان حضرات روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ماہانہ محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے، روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی۔

Monthly Spiritual Gathering of Gosha-e-Durood

تبصرہ