منہاج القرآن ویمن لیگ یو سی کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ یو سی کوٹلہ فقیر جہلم نے سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا، جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ علاقے کی 800 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں ثانیہ ناصر (ڈائریکٹر ایگرز جہلم ) نے کمپئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔

محفل میں حافظہ ام زہرہ، محترمہ شاہین، ایگرز نعت کونسل اور منہاج سسٹرز نعت کونسل جہلم نے آقا کریم ﷺ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ بعدازاں مسز زین العابدین (صدر ویمن لیگ جہلم) نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 4 تصانیف کا تعارف پیش کیا اور قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کا ٹکٹ اور 10 عرفان القرآن دئیے گئے۔ اس موقع ہر ایم ایس ایم سسٹرز جہلم نے میلاد مصطفی ﷺ کی خوشی میں اپنے ہاتھ سے عید کارڈ بنائے اور تحصیلی ٹیم اور مہمانوں کو دئیے۔

تبصرہ