منہاج القرآن ویمن لیگ نوشہرہ کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل حویلیاں کے زیراہتمام گاؤں نوشہرہ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج ویمن لیگ کے پی کے کی سرپرست محترمہ مسز روبینہ معین مہمان خصوصی تھیں۔ ان کے ہمراہ منہاج نعت کونسل پشاور نے بھی محفل میں شرکت کی اور نعت خوانی کی۔

محترمہ روبینہ معین نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک کا بھر پور تعارف پیش کیا گیا۔ انہوں نے پیغام میں خواتین کو تحریک میں رفاقت کی دعوت بھی دی۔ اس پروگرام میں 300 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔

تبصرہ