ایگرز جہلم کے زیراہتمام بچوں کے لیے ونٹر کیمپ کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام موسم سرما کی تعطیلات میں بچوں کے لئے 3 روزہ ونٹر کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ 23 سے 25 دسمبر 2019 تک منعقد ہوا، جس میں بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

کیمپ میں بچوں کو تلاوت، احادیث مبارکہ، سنت نبوی، قصص الانبیاء اور خود اعتمادی کی مشقیں کروائی گئیں۔ کیمپ میں محترمہ حلیمہ سعدیہ (ناظمہ ویمن لیگ جہلم) نے ایگرز ٹیم جہلم کے تعاون سے کیمپ میں شریک بچوں کی تربیت احسن طریقے سے کی۔

رپورٹ : تحریم رفعت

تبصرہ