جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عرفان العقائد ٹریننگ کیمپ

منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیر اہتمام 4 اور 5 جنوری 2020 کو دو روزہ الہدایہ عرفان العقائد ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد نوجوان نسل میں عقائد اسلام کی ترویج اور فروغ تھا۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں توحید، رسالت، ختم نبوت اور دیگر بنیادی اسلامی عقائد کی تفہیم و تحفیظ کروائی گئی۔

کیمپ میں منہاج الدین قادری (نائب ناظم تربیت) نے تدریس کے فرائض سرانجام دئیے۔ کیمپ کے دوران سلیم احمد چودھری (نائب ناظم اعلی نظامت تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔ کیمپ کے آخری روز سٹوڈنٹس سے پریزنٹیشنز بھی لی گئیں اور مسز زین العابدین صدر ویمن لیگ جہلم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کا تعارف شرکاء کیمپ کے سامنے پیش کیا۔

تبصرہ