کراچی: منہاج القرآن ویمن لیگ کے 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب

منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب شہرقائد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مقامی قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور عہدیداروں و کارکنان نے ایک دوسرے مبارکبادیں دیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کا 31 واں یوم تاسیس پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ پاکستان کے 31 اضلاع، شہر شہر عزم آہن، جہد مسلسل، عمل پیہم کے عنوان سے یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقاریب، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

تبصرہ