منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے مختلف تنظیمی وزٹ

منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی زونل ناظمہ محترمہ ادیبہ شہزادی نے راجن پور پی پی 296 کے تین سکولز کا وزٹ کیا، وزٹ میں منہاج القرآن ماڈل سکول، اقراء ہائیر سیکنڈری سکول، پاکستان پبلک سکول شامل ہیں، جن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا تعارف دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایگرز محترمہ کلثوم قمر اور ڈپٹی ڈائریکٹر الھدایہ محترمہ اقراء مبین نے اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے متعلق بریفنگ دی۔ اس پر سکولز کی اساتذہ کرام نے ویمن لیگ کے کام کو سراہتے ہوئے اس مشن میں بھر پور انداز میں شامل ہونے کی یقین دہانی کروائی بالخصوص پاکستان پبلک سکول کے پرنسپل کو متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے مقاصد و اہداف پر بھر پور بریفنگ دی جس کے نتیجے میں کام کو تقو یت پہچانے میں مدد ملی۔

بعد ازاں راجن پور کی تحصیل داجل میں تنظیمی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم نو کی گئی اور تنظیم کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے تمام ڈیپارٹمنٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی اور الحکمہ کیمپ کے حوالے سے دیے گئے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

تبصرہ