منہاج کالج آف شریعہ برائے خواتین ملتان میں قائد ڈے کی تقریب

منہاج کالج آف شریعہ برائے خواتین ملتان میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کے سلسلے میں منہاج ویمن لیگ کے زیر اہتمام بک ایکسپو منعقد ہوا، بک فیئر میں ملتان بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر MSM سسٹرز کے زیراہتمام ’’محقق عصر‘‘ سیمینار بھی کروایا گیا۔ سیمینار میں MSM کا تعارف اور شیخ الاسلام کی کتب کا تعارف پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں جمیلہ خالد ہیڈ ویلفیئر سوسائٹی نے بریفنگ دی۔

پروگرام میں ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس مکمل کرنے والی خواتین کو اسناد بھی دی گئیں اور الھدایہ کا تعارف بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ