مری: منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم EAGERS کی طرف سے راشن پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم برائے اطفال EAGERS مری سٹی کیطرف سے بچوں نے اپنی جمع پونجی اور والدین کو دکھی لوگوں کا درد بن کر ان سے فنڈ ریزنگ کر کے 10 سفید پوش گھرانوں میں خود جا کر گھروں میں باعزت طریقے سے راشن پہنچایا۔

تبصرہ