منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیرِاہتمام سیدہ زینب کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 11 ستمبر کو سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں جہلم کی معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران اور ورکرز نے بھی شرکت کی۔ محترمہ عائشہ شبیر (سینئر رہنما منہاج القرآن ویمن لیگ، پرنسپل East School of Innovation) نے خصوصی خطاب کیا۔

کانفرنس کا آغاز حافظہ عشاء ناصر کی تلاوت سے ہوا۔ محترمہ عالیہ نوید نے حمد پڑھی، محترمہ عنبرین عمران نے آقا کریمﷺ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محترمہ مصباح فیصل، ایم ایس ایم سسٹرز، منہاج سسٹرز نعت کونسل جہلم، ایگرز جہلم نے مناقب اہل بیت اطہار پیش کیں۔ محترمہ حلیمہ سعدیہ نے اسقبالیہ کلمات پیش کئے، محترمہ روبینہ کوثر نے نقابت کے فرائض انجام دیئے، محترمہ ثمینہ کوثر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فضائل اہل بیت اطہار علیہم السلام پر تحریر کردہ تصانیف میں سے 6 کا تعارف شرکاء کے سامنے پیش کیا۔

کانفرنس میں شرکت کرنے والی معزز مہمانوں میں محترمہ رشیدہ عزیز (صدر آل پاکستان میڈیا سیل، سیاسی و سماجی رہنما، سابقہ صدر ضلع کونسل، صدر عورت فاؤنڈیشن)، محترمہ شاہدہ شاہ (سابق ممبر ضلع کونسل، ٹریننگ آفیسر پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی، چیئرپرسن المرکز ویمن ونگ، صدر اپوا)، محترمہ مومنہ ماہرو گوندل (سیکرٹری ایجوکیشن پاکستان یوتھ پارلیمنٹ، صدر پنجاب ٹیچر فیمیل یونین جہلم)، مسز فرزانہ صاحبہ (ہیڈ نرسنگ سکول DHQ جہلم)، پروفیسر شاہین صاحبہ، ایڈووکیٹ شازیہ نئیر، محترمہ تنویر فاطمہ (صدر امن کمیٹی آل پاکستان)، محترمہ سعیدہ مغل (سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم) شامل تھیں۔ جہلم کی 5 یونین کونسلز کوٹلہ فقیر، مونن، چک جمال، کالا گجراں، جادہ، سے کارکنان نے آن لائن بذریعہ Google Meet App شرکت کی۔ کانفرنس کا اختتام محترمہ ثمینہ کوثر کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: سامعہ وحید (ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا، منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم)

تبصرہ