منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام محفل میلاد

minhaj women league milad

منہاج القران ویمن لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت منہاج القران ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے کی، جبکہ مہمان خصوصی مرکزی ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت تھیں، دیگر مہمانوں میں معروف کشمیری رہنما محترمہ مشعال ملک، محترمہ طلعت رضوان، زکیہ نجفی اور منہاج ویمن لیگ کی نائب صدر راضیہ نوید بھی شامل تھیں۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ سدرہ کرامت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے ماہ ربیع الاول میں کائنات انسانی کو اپنی سب سے بڑی نعمت سے نوازا، آپﷺ کی ولادت با سعادت پوری انسانیت کے لیے باعث برکت و مسرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القران ویمن لیگ، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کی قیادت میں نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسولﷺ کی شمعیں فروزاں کرنے کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔

مشعال ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابو لہب کو ولادت مصطفیٰﷺ کی خوشی میں عذاب میں تخفیف کر دی جاتی ہے تو ایک عاشق کو یہ خوشی منانے پر کس قدر انعام سے نوازا جاتا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد کی خوشی منانے کا اصل مقصد اتباع رسولﷺ ہے اور اتباع رسولﷺ ہی ایمان کی بقا ہے۔

نصرت امین نے کہا کہ منہاج القران ویمن لیگ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کا عشق رسول اور محبت رسول کو عام کرنے میں اہم کردار ہے۔

تقریب میں خواتین اور بچیاں آمد مصطفے مرحبا مرحبا، چہرہ والضحٰی مرحبا مرحبا، کے نعرے لگا رہی تھیں۔ محفل میں بچیوں نے دف پر نعتیہ کلام بھی پیش کر کے حضورﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاورکیے۔

minhaj women league milad

minhaj women league milad

minhaj women league milad

minhaj women league milad

تبصرہ