شیخوپورہ میں منہاج ویمن لیگ کی محفل میلاد

منہاج ویمن لیگ شیخوپورہ(سینٹرل پنجاب بی) کے زیراہتمام حُبّ مصطفیٰ ﷺ، وجہ بقائے ایمان کے عنوان سے محفل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خصوصی شرکت محترمہ ام حبیبہ اسماعیل (زونل نگران سینٹرل پنجاب بی) نے کی۔

اس موقع پر منہاج نعت کونسل نے آقا ﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محترمہ ام حبیبہ نے حب مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا رسالت کے تذکرے کے موضوع پر ویڈیو خطاب بھی دکھایا گیا۔ اس موقع پر شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تعارف پیش کیا گیا اور شیخ الاسلام کی کتب کا سٹال لگایا گیا۔

تبصرہ