ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے زیراہتمام میلاد کانفرنس کا انعقاد

msm sisters jhelum

ایم ایس ایم سسٹرز جہلم اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نرسنگ سکول کی سٹوڈنٹس کے باہمی تعاون سے میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں منہاج نعت کونسل کالا گجراں جہلم، ایم ایس ایم سسٹرز اور نرسنگ سکول کی سٹوڈنٹس نے حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

محترمہ حافظہ سمیرا شاہین (فاضلہ منہاج کالج فار ویمن لاہور) نے ’’وما ارسلنک الا رحمۃ اللعالمین‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تین کتب کا تعارف بھی پیش کیا۔ اس موقع پر محفل میں ایم ایس ایم سسٹرز نے حضور ﷺ کی ولادت کی خوشی میں سٹوڈنٹس میں عید کارڈز اور چاکلیٹس تقسیم کیں۔

ایم ایس ایم سسٹرز نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 3 تصانیف اسلام اور جدید سائنس، طہارت اور نماز، کشف الاسرار فی المحبۃ الموجودات لسید الابرار ﷺ نرسنگ سکول کی لائبریری میں رکھنے کے لئے بطور تحفہ دیں۔

msm sisters jhelum

msm sisters jhelum

msm sisters jhelum

msm sisters jhelum

msm sisters jhelum

msm sisters jhelum

msm sisters jhelum

تبصرہ