منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام قرآن کلاس کی اختتامی تقریب

minhaj women league

منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کے زیراہتمام عرفان الہدایہ پراجیکٹ قرآن کلاس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں محترمہ ارشاد اقبال ناظمہ منہاج ویمن لیگ شمالی پنجاب اور مسز کلثوم طفیل ڈائریکٹر عرفان الہدایہ مہمان خصوصی تھیں۔

اس موقع پر محترمہ ارشاد اقبال صاحبہ نے عرفان الہدایہ ٹیم منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ محترمہ کلثوم طفیل نے کہا کہ امت مسلمہ کو قرآنی تعلیمات کے ساتھ جوڑنے کے لیے عرفان الہدایہ بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر طا لبات کو مرکز عرفان الہدایہ کی جانب سے سرٹیفکیٹس بھی دئیے گئے۔

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ