ڈاکٹر غزالہ حسن قادری سے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ شعبہ خواتین کی میٹنگ

Farid-e-Millat Research Institute Women Department meeting with Dr Ghazala Hassan Qadri

صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کے ساتھ فریدِ ملّت رِیسرچ اِنسٹی ٹیوٹ (FMRi) کے شعبہ خواتین کی میٹنگ ہوئی، جس میں مسز فریدہ سجاد، طیبہ کوثر اور سحر غنی نے شرکت کی۔ مسز فریدہ سجاد نے سلسلہ تعلیماتِ اِسلام کی تاحال مطبوعہ 13 کتب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کو پیش کیں اور انہیں شعبہ کی ورکنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی میٹنگ میں خواتین اسکالرز کی تقسیمِ کار اور اکتوبر 2020ء میں عالمی میلاد النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر شائع ہونے والی نئی کتب سے بھی آگاہ کیا گیا۔ نیز رواں دو پراجیکٹس (1) ’’عمر رسیدگی (احکام و مسائل)‘‘ اور (2) ’’حجاب (احکام و مسائل)‘‘ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں خواتین اسکالرز نے فرداً فرداً اپنی رپورٹس بھی پیش کیں۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے FMRi کے شعبہ خواتین کی فقید المثال کارکردگی کو بہت سراہا اور خواتین اسکالرز کو جاری رِیسرچ پراجیکٹس سے متعلقہ تفصیلی ہدایات دیں اور انہیں قومی و بین الاقوامی تناظر میں اپنے مفید تجربات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے مزید کہا کہ ویمن اِمپاورمنٹ کا حقیقی تصور خواتین کو جدید عصری علوم اور تعلیم و تحقیق سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی اعلیٰ تعلیم اور تربیتی و فکری ضرورت کو منہاج القرآن اور قائد منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے احسن انداز میں پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کا کوئی شعبہ، ادارہ اور فورم ایسا نہیں ہے جس میں خواتین اپنا دینی، تعلیمی، تحقیقی اور اصلاحی کردار انجام نہ دے رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بحمدہٖ و بتوفیقہٖ تعالیٰ خواتین فریدِ ملّت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بھی اِصلاحِ اَحوال، اِصلاحِ معاشرہ کے لیے اپنا تحقیقی حصہ ڈال رہی ہیں۔ ویمن اِمپاورمنٹ کے لیے سنجیدہ اِقدامات کی بجاآوری کے باعث ہی تحریک منہاج القرآن دیگر تحریکوں سے جدا اور ممتاز کردار کی حامل ہے۔

Farid-e-Millat Research Institute Women Department meeting with Dr Ghazala Hassan Qadri

Farid-e-Millat Research Institute Women Department meeting with Dr Ghazala Hassan Qadri

Farid-e-Millat Research Institute Women Department meeting with Dr Ghazala Hassan Qadri

تبصرہ