منہاج القرآن ویمن لیگ کا 33 واں یوم تاسیس 5 جنوری کو منایا جائیگا، ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کریں گے

منہاج القرآن ویمن لیگ کا 33 واں یوم تاسیس 5 جنوری (منگل) کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جائیگا، مرکزی تقریب ماڈل ٹاون میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ منہاج ویمن لیگ کے 33 ویں یوم تاسیس پر شہر شہر تقریبات منعقد کی جائینگی جبکہ کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران سمیت ملک بھر سے تحصیلی، ضلعی اور سطح کی خواتین رہنما اور کارکنان شرکت کریں گی۔ یوم تاسیس کی تقریبات و انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز نے کہا ہے کہ منہاج القرآن ویمن لیگ کامیابی کی اس منزل پر کھڑی ہے کہ آج اس کا پیغام دنیا کے 5 براعظموں تک پہنچ چکا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 33 برس قبل منہاج القرآن ویمن لیگ کی بنیاد رکھ کر خواتین کو ایسا پلیٹ فارم دے دیا جہاں سے وہ دین کی سربلندی کے لئے کردار ادا کر رہی ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پا کستانی معاشرہ میں حقیقی معنوں میں ویمن ایمپاورمنٹ کا ایک جامع ویژن دیا ہے اور خواتین کو سوسائٹی کا فعال رکن بنانے کے لیے تعلیم و تربیت کے باوقار مثالی ادارے قائم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارے خواتین کی تعلیم و تربیت اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے اپنا شاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سدرہ کرامت، انیلہ الیاس، عائشہ مبشر، کلثوم طفیل، نورین علوی و دیگر خواتین رہنما بھی موجود تھیں۔

minhaj women league

تبصرہ