منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کی تعلیم و تربیت کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے 33ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کی تعلیم و تربیت کا منظم اور سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔ گزرے ہوئے یہ 33 سال خواتین میں بیداری شعور، شرح خواندگی میں اضافہ، تعلیم و تربیت، شعور و آگہی کے فروغ کے ضمن میں قابل تقلید جدوجہد سے عبارت ہیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ خواتین نے اپنے عزم، لگن اور مثالی جدوجہد سے یہ ثابت کیا ہے کہ خواتین پاکستان کی تقدیر کو بدل سکتی ہیں اور ایک پرامن، خوشحال معاشرہ کی تشکیل کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتی ہیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ خواتین اپنی گھریلو اور عائلی ذمہ داریوں کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ خدمت دین اور خدمت انسانیت کے لئے ملک بھر کا سفر کرتی ہیں اور گھروں کی دہلیز پر جا کر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات کو عام کرتیں اور عشق مصطفیﷺ کی شمع کو فروزاں کرتی ہیں۔ یوم تاسیس کے اس تاریخی موقع پر ہم اپنی بہنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

تبصرہ