منہاج ویمن لیگ جہلم کے زیر اہتمام قائد ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد

منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام یکم مارچ 2021ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب کی زونل ناظمہ مسز ارشاد اقبال اور مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیمات ہاجرہ قطب اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ڈسٹرکٹ اسمبلی جہلم کی ممبر شاہدہ شاہ، ایڈووکیٹ شازیہ نیئر، پروفیسر عفت شاکر سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم، دینہ، سوہاہ اور پنڈدادنخان شرقی و غربی کی ذمہ داران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے خواتین شامل تھیں۔

تقریب میں مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی اور دینی و ملی خدمات پر آپ کو خراج تحسین پیش کیا۔ مہمان خواتین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور آپ کی صحت و سلامتی اور درازیٔ عمر کے کیلئے دعا کی گئی۔

تبصرہ