منہاج القرآن ویمن لیگ نے ’رمضان سیر الی الرحمن‘ کے عنوان سے رمضان پلان 2021 لانچ کر دیا

Minhaj-ul-Quran Women League launches Ramadan Plan 2021

منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان کے زیرِاہتمام رمضان پلان 2021 کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت نے کہا کہ روزے کی فرضیت، مقصدیت اور فلسفہ و حکمت سمجھنا ضروری ہے تاکہ افراد معاشرہ کے کردار و سیرت کو روزے کے پاکیزہ اثرات اور تقویٰ و پرہیزگاری کی عظیم نعمت کے حصول کے لئے استعمال کیا جا سکے اور خود کو "لعلکم تتقون" کے حقیقی مقصد کے لئے تیار کیا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء تقریب کو رمضان المبارک کی پیشگی مبارک بھی دی۔

تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹس، ایگرز، ایم ایس ایم سسٹرز، عرفان الہدایہ، نظامت دعوت و تربیت اور وائس کی ذمہ داران نے اپنے ڈیپارٹمنٹس کی رمضان المبارک کے حوالے سے ترتیب دی گئی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ محترمہ رافعہ عروج نے زونل ناظمات کی نمائندگی کرتے ہوئے اظہارِ خیال کیا اور تمام زونز میں ڈیپارٹمنٹس کی ایکٹیویٹیز کو کامیاب بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرہ