پیر محل (فیصل آباد): منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام محفل درود کا انعقاد

رمضان المبارک کی نورانی ساعتوں میں منہاج القرآن ویمن لیگ پیر محل (پارہ ٹاؤن) کے زیراہتمام محفل درود پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ عائشہ نذیر انچارج گوشہ درود شریف اور سید پاکیزہ بخاری ناظمہ ویمن لیگ پیرمحل نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔ یہ سنت الٰہیہ ہے اس نسبت سے یہ جہاں شانِ مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بے مثل ہونے کی دلیل ہے وہاں اس عملِ خاص کی فضیلت بھی حسین پیرائے میں اجاگر ہوتی ہے کہ یہ وہ مقدس عملِ ہے جو ہمیشہ کے لئے لازوال، لافانی اور تغیر کے اثرات سے محفوظ ہے کیونکہ نہ خدا کی ذات کیلئے فنا ہے نہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کی انتہا۔ اللہ تعالیٰ نہ صرف خود اپنے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجتا ہے بلکہ اس نے فرشتوں اور اہل ایمان کو بھی پابند فرما دیا ہے کہ سب میرے محبوب پر درود و سلام بھیجیں۔

محفل محترمہ نسرین بی بی کے گھر منعقد ہوئی، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پیر محل محترمہ تہذیب فاطمہ نے محفل میں خصوصی شرکت کی۔ محفل کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ