ہلال پاکستان کے وفد کا منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی آفس کا دورہ

ہلال پاکستان کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ راجہ طاہر لطیف، شریعہ ایسوسی ایٹ بلال صابر اور سوشل میڈیا و مارکیٹنگ کوارڈینیٹر محترمہ مریم منیر پر مشتمل وفد نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی آفس کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ڈائریکٹر دعوۃ اینڈ ٹریننگ پراجیکٹ محترمہ سحر مبین بھی اس موقع پر موجود تھی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی نائب ناظمہ محترمہ انیلا الیاس ڈوگر اور محترمہ عائشہ مبشر نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے مہمانوں کو منہاج القرآن ویمن لیگ کے ورکنگ کے طریقہ کار اور ملک گیر و عالمی سطح پر تنظیمی نیٹ ورک کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ ہلال پاکستان ٹیم نے منہاج القرآن ویمن لیگ کو ہلال سرٹیفکیشن اور ایجوکیشن پروگرام بارے تعارفی بریفنگ دی۔

تبصرہ