کوئٹہ: ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کورس کی اختتامی تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی شرکت

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں شرکائے کورس کو اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم محترمہ اقراء مبین، محترمہ حافظہ سحر عنبرین اور محترمہ انیلا الیاس ڈوگر نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

محترمہ اقراء مبین اور محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے قرآن کلاس کورس میں تدریس کے فرائض سرانجام دیئے اور خواتین شرکائے کلاس کی کلاسز، بریفنگز اور میٹنگز کا بھی اہتمام کیا۔

اختتامی تقریب میں محترمہ اقراء مبین اور محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کو کوئٹہ میں قرآن کلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

اختتامی تقریب میں حافظ سعید رضا بغدادی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کورس کے کامیاب انعقاد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم کا خصوصی شکریہ اداد کیا، جن کی بدولت نظامت تربیت نے قرآن کورس کو کامیاب منعقد کیا۔

اختتامی تقریب میں کوئٹہ بھر سے مختلف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی، جن میں نائب ناظم اعلی بلوچستان تقریب میں احمد نواز انجم، صاحبزادہ ڈاکٹر سلطان الطاف علی (خانوادہ سلطان باہو)، حضرت پیر نور علاءالدين المعروف چن پیر کوئٹہ، سید شہباز شاہ (خلیفہ حق خطیب حسین علی بادشاہ)، پیر طریقت صاحبزادہ خالد رؤف القادری، صاحبزادہ مشتاق سلطان (خانوادہ حضرت سلطان باہو)، حنیف بنگلزئی (ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان)، عارف مینگل (مینیجر بینک اسلامی کوئٹہ)، ڈاکٹر غلام مصطفٰی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کوئٹہ) اور دیگر شخصیات بھی شامل تھے۔

تبصرہ