منہاج ویمن لیگ کی آن لائن سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

منہاج القرآن ویمن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نارتھ پنجاب کے زیراہتمام آن لائن سوشل میڈیا ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں زون بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلات سے صدور و ناظمات کے ساتھ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹرز سمیت تقریبا پچاس ممبران نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں مسز صفیہ رفعت (ہیڈ سوشل میڈیا نارتھ پنجاب زون) نے ایونٹ رپورٹنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ محترمہ شہلا نذیر نے فیس بک پروموشن کے حوالے سے گفتگو کی۔ بعد ازاں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

تبصرہ