محترمہ رافعہ عروج ملک کا دورہ گجرات

minhaj women league

منہاج ویمن لیگ کی زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے محترمہ رافعہ عروج ملک نے گجرات کی تحصیلات کوٹلہ، حاجیوالہ، جلالپور جٹاں، لالہ موسی کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ کی مقامی عہدیداروں، ٹیم اور ذمہ داران سے ملاقات کی۔ تنظیمی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے منہاج ویمن لیگ کے ورکنگ پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

تنظیمی وزٹ کے دوران گجرات کے مختلف علاقوں میں تنظیمی سٹرکچر مکمل کیا گیا اور تحصیلات کی تمام ٹیموں کےلئے اہداف مختص کئے گئے۔ وزٹ میں حلقات درود کا قیام، فہم دین، دروس قرآن، آئیں دین سیکھیں کورس، الہدایہ پراجیکٹ اور MSM کے پلیٹ فارم کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایگرز پروجیکٹ پر دی گئی بریفنگ کو والدین کیطرف سے بہت سراہا گیا۔

آخر میں محترمہ رافعہ عروج ملک نے گجرات کی تحصیل کنجاہ میں ویمن لیگ کے آفس کا افتتاح بھی کیا۔

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

minhaj women league

تبصرہ