ایگرز کے زیراہتمام بچوں کی ضیافت میلاد اور ’’میلاد کینڈل واک‘‘

EAGERS MILAD

منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام بچوں کے لیے ضیافت میلاد اور میلاد کینڈل واک کا اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقدہ ضیافت میلاد پروگرام میں بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایگرز کے بچوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں نعت خوانی کی، دف پر ثناء خوانی ہوئی اور بچوں کی جانب سے میلاد النبی کی مناسبت سے اظہار خیال بھی کیا گیا۔

تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر فرح ناز اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھیں۔ ڈاکٹر فرح ناز نے اظہار خیال کرتے ہوئے بچوں میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منانے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد ایک فیسٹیول ایکٹیویٹی ہے، جسے نئی نسل اور خاص طور پر بچوں میں متعارف کرانا ہماری سب کی اور بالخصوص والدین کی کڑی ذمہ داری ہے۔ منہاج القرآن نے منہاج ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے بچوں کی اسلامی تربیت کا یہ فریضہ احسن انداز میں سرانجام دے رہی ہے۔

ضیافت میلاد کے آخر میں بچوں نے میلاد کیک بھی کاٹا، جس کے بعد تمام شرکاء کی ضیافت میلاد سے تواضع کی گئی۔

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

میلاد کینڈل واک

EAGERS MILAD

ضیافت میلاد کے انعقاد سے پہلے ایگرز کے ننھے بچوں نے ایک ریلی کی شکل میں میلاد کینڈل واک کا اہتمام کیا۔ بچوں کی مشعل بردار ریلی مرکزی سیکرٹریٹ سے شروع ہو کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ القادریہ ہاوس پر اختتام پزیر ہوئی، جہاں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بچوں کی ریلی کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بچوں سے نعتیں سنیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے ایگرز کے پلیٹ فارم سے بچوں کی اس کینڈل واک کو سراہا اور بچوں کو میلاد النبی کی خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

EAGERS MILAD

تبصرہ