آغوش (آرفن کیئر ہوم) گرلز کیمپس کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ

milad ul nabi agosh

آغوش (آرفن کیئر ہوم) گرلز کیمپس کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا اہتمام کیا گیا، جس میں محترمہ فضہ حسین قادری چیئرپرسن آغوش کمپلیس (گرلزکیمپس)نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجدار کائنات ﷺسے سچی اور حقیقی عقیدت و محبت سے مراد ان کی حیات طیبہ کے ہر گوشے پر عمل پیرا ہونا اور ان کے فرامین پر صدق دل کے ساتھ عمل کرنا ہے، ماہ میلاد مصطفی ﷺ کا مہینہ محافل میلاد منعقد کرکے آقا کریم ﷺ کے ساتھ اظہار عقیدت کرنے کا مہینہ ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ولادت پاک کے سلسلے میں اظہار مسرت کرنا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اظہار محبت کی ایک شکل ہے۔ حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ مدینہ منورہ کی گلیوںسے گزرے تو چند لڑکیاں دف بجارہی تھیں اور اشعار پڑھ رہی تھیں کہ ہم بنو نجار کی بچیاںکتنی خوش قسمت ہیںکہ محمدﷺ ہمارے پڑوسی ہیں تو تاجدار کائنات ﷺ نے فرمایا کہ میرا اللہ خوب جانتا ہے کہ میں بھی تم سے بے حد محبت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منانے والے خوش قسمت ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم آپ ﷺ سے محبت اور عشق کا اظہار کیوں نہ کریں جو وجہ تخلیق کائنات ہیں، جن کی وجہ سے ارض و سماوات، جن و انس اور موت وحیات کا نظام وجود میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عظیم فریضہ منہاج القرآن دنیا بھر میں سرانجام دے رہا۔

محفل میلاد کے انعقاد پر محترمہ ڈاکٹر فضہ حسین قادری نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل مبشراقبال، پرنسپل آغوش عمران ظفر بٹ، وائس پرنسل میڈم رومانہ مبشر، کوارڈینیٹر مسز لبہ عمران، مس اسمہ گلزار، مس مہوش، محترمہ قاریہ مریم، محترمہ قاریہ مہوش اور محترمہ قاریہ نادیہ کو مبارکباد پیش کی۔

محفل میں آغوش گرائمر سکول، آغوش آرفن کیئر ہوم اور تحفیظ القرآن کی طالبات نے شرکت کی۔

milad ul nabi agosh

milad ul nabi agosh

milad ul nabi agosh

milad ul nabi agosh

milad ul nabi agosh

milad ul nabi agosh

تبصرہ